Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’پی ڈی ایم، پیپلز پارٹی قومی اور دو صوبوں کی اسمبلیاں تحلیل کریں‘

جماعت اسلامی ایک ہی روز انتخابات کے حق میں ہے، سراج الحق
شائع 16 اپريل 2023 10:24pm
تصویر: ٹوئٹر/جماعت اسلامی
تصویر: ٹوئٹر/جماعت اسلامی

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ انتخابات کے مسائل سپریم کورٹ اور اسٹیبلشمنٹ حل نہیں کرسکتے، اداروں کو انتخابات مسئلہ پر غیر جانبدار رہنا چاہیے۔

لوئر دیر میں تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی بھی قربانی دے، قومی اور دو صوبوں کی اسمبلیاں تحلیل کریں، جماعت اسلامی ایک ہی روز انتخابات کے حق میں ہے، سیاسی جماعتیں ایک میز پرآجائیں اور ڈائیلاگ کا راستہ اختیار کریں۔

سراج الحق نے کہا کہ لوگ اب ججز کے چہروں سے پہچان جاتے کہ یہ فلاں پارٹی کا جج ہے، اعلیٰ عدلیہ سیاست دانوں کو اپنے مسائل خود حل کرنے کا موقع دے۔

Jamat e Islami

Siraj Ul Haq