Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور: لالہ ایوب ہاکی اسٹیڈیم میں کروڑوں کی لاگت سے لگی نٸی آسٹروٹرف غیر معیاری نکلی

پاکستان سپورٹس بورڈ کا ناقص ہاکی آسٹرو ٹرف لگانے پر تحقیقات کرنے کا فیصلہ
شائع 16 اپريل 2023 06:45pm

پشاور کے لالہ ایوب ہاکی اسٹیڈیم میں نٸی لگائی گئی آسٹرو ٹرف سمیت ٹرف کیلٸے لگاٸی گٸی واٹرگن اور دیگر آلات غیر معیاری نکلے۔

ہاکی آسٹروٹرف کی تنصیب پر 10 کروڑ سے زاٸد لاگت آٸی تھی لیکن ایک ماہ کے اندر ہی آسٹروٹرف پر جھریاں نمودار ہو چکی ہے۔

پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے ناقص ہاکی آسٹرو ٹرف لگانے پر تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کیلئے پی ایس بی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کی سربراہی میں فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قاٸم کردی گئی ہے۔

پانچ رکنی کمیٹی ایک ماہ کے اندر اپنی رپورٹ مرتب کرے گی۔

خیبرپختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر ظاہر شاہ نے معاملہ اٹھایا تھا۔

KPK

Astroturf

Lala Ayub Hockey Stadium