علی سیٹھی اور جنوبی ایشیائی گلوکار امریکی میوزک فیسٹیویل میں دھوم مچانے کو تیار
کوچیلا 2023 میں اس بار جنوبی ایشیائی فنکار دھوم مچانے کو تیار ہیں، جن میں بھارت کے دلجیت سنگھ دوسانجھ اور پاکستان کے علی سیٹھی شامل ہیں ، جنہیں سننے کیلئے مداح بے قرار ہیں۔
سب سے مشہور میوزک فیسٹیول میں سے ایک کوچیلا ہر اپریل میں امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر انڈیو میں لگاتار دو ہفتے جاری رہتا ہے۔
اس بار یہ میوزک فیسٹیول 14 اپریل 2023 کو شروع ہوا ہے، اور دلجیت دوسانجھ اور علی سیٹھی ان جنوبی ایشیائی اداکاروں میں شامل ہیں جو چارلی ایکس سی ایکس، فرینک اوشین اور بلیک پنک جیسے بین الاقوامی فنکاروں کے ساتھ پرفارم کریں گے۔
علی سیٹی کا ’پسوڑی‘ 2022 گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا جانے والا گانا تھا۔
دریں اثنا، دلجیت پنجابی زبان کے پہلے گلوکار ہوں گے جو کوچیلا میں پرفارم کریں گے۔
2022 کی لائن اپ میں روینہ اروڑہ اور عروج آفتاب جیسے جنوبی ایشیائی فنکار شامل تھے، لیکن اس سال کے فنکاروں کی اعلیٰ پروفائلز اسے مداحوں کے لیے پرجوش بناتی ہیں۔
دلجیت نے انسٹاگرام پر اپنی پرفارمنس کی ریہرسل کرتے ہوئے تصویریں شیئر کیں۔
دریں اثنا، علی کی پرفارمنس 16 اپریل کو دوپہر 1:50 پر ہوگی۔
شائقین کو امید ہے کہ کوچیلا 2023 غیر جنوبی ایشیائیوں کو جنوبی ایشیائی موسیقی سننے کی ترغیب دے گا۔
Comments are closed on this story.