Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ کے عوام کو بہت جلد زرداری گروپ سے نجات دلائیں گے، عمران خان

سندھ کے عوام عام انتخابات کی تیاری کریں، چیئرمین پی ٹی آئی
شائع 16 اپريل 2023 03:29pm

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام عام انتخابات کی تیاری کریں، سندھ کے عوام کو زرداری گروپ سے جلد نجات دلائیں گے۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے رکن صوبائی اسمبلی خرم شیر زمان نے لاہور میں ملاقات کی، اور عمران خان کو سیاسی ورکرز کی گرفتاریوں سے متعلق آگاہ کیا۔

ملاقات میں عمران خان کے متوقع دورہ سندھ پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ سندھ کے عوام عام انتخابات کی تیاری کریں، سندھ کے عوام کو زرداری گروپ سے جلد نجات دلائیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ سندھ میں سب سے زیادہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جاتی ہیں، پی ٹی آئی سندھ میں زرداری گروپ کے خلاف جہاد کر رہی ہے۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ووٹ کی طاقت سے سندھ میں زرداری مافیا کو شکست دے گی، امپورٹڈ حکومت نے انتقامی کارروائیاں تیز کردی ہیں۔

pti

ٰImran Khan