Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیٹرول کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں بھی اضافہ

گھریلو سیلنڈر 120 روپے اور کمرشل 450 روپے مہنگا ہوگیا
شائع 16 اپريل 2023 02:30pm

ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 10 روپے کے اضافہ کیا گیا تھا، اور عوام میں سخت غم و غصے کی لہر دوڑ گئی تھی، تاہم عوام کی داد رسی کے بجائے پیٹرول کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں بھی اضافے کا جھٹکا دے دیا گیا ہے۔

ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے فی کلو کا اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد بڑے شہروں میں ایل پی جی کی قیمت 310 روپے فی کلو اور پہاڑی اور دور درازعلاقوں میں 330 روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد گھریلو سیلنڈر 120 روپے اور کمرشل سیلنڈر 450 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔

چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ ایل پی جی میں اضافہ بلا جوازہے، ایل پی جی کی سرکاری قیمت 229 روپےکلوہے، جب کہ گلگت بلتستان میں 360 میں فروخت کیا جارہا ہے کہ گیس مافیا نے قیمت میں خود ساختہ اضافہ کیا ہے۔

LPG Gas

LPG Prices