شہباز شریف توہین عدالت اور آرٹیکل 6 کی بارودی سرنگ کیطرف بڑھ رہے ہیں، شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ شہبازشریف توہین عدالت اور آرٹیکل 6 کی بارودی سرنگ کی طرف بڑھ رہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومت نے عید کی خوشیوں پر بھی 10 روپے کا پیٹرول بم گرا دیا ہے، اب مزید 39 لاکھ افراد غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر ایک ماہ کی درآمدات کے لیے بھی پورے نہیں، نہ بجلی گیس کا بل نہ اسکول میں داخلہ، آئی ایم ایف (IMF) سےاپریل میں بھی معاہدہ ہوتا دکھائی نہیں دیتا، اس صورتحال میں عدلیہ کےساتھ لڑائی ان کی دماغی توازن کی نشاندہی کرتی ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ سینئر وکلا نے کہہ دیا ہے کہ سپریم کورٹ ہماری ریڈ لائن ہے اور 14اپریل کو الیکشن ہوکر رہیں گے، شہبازشریف توہین عدالت اورآرٹیکل 6 کی بارودی سرنگ کی طرف بڑھ رہا ہے، عدلیہ کو دھوکہ دینےکی کوشش کی گئی توعدلیہ اپنا آئینی اختیار استعمال کرے گی جو عوام کو منہ دکھانے کے قابل نہیں وہ عدلیہ کو للکار رہےہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ اگر ایک دن میں انتخابات کرانے ہیں تو قومی اسمبلی توڑیں، جیسے ہم نے صوبائی اسمبلیاں توڑی تھیں، ورنہ بحران شدید گھمبیر ہو جائے گا، الیکشن کروانے ہوں گے ورنہ فیصلہ سڑکوں پر ہوگا۔
سابق وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم پہلے ہی کہہ چکے تھے کہ نواز شریف پاکستان نہیں آئے گا، ایک طرف گرفتاریاں دوسری طرف مذاکرات کا بھونڈا مذاق ہے۔
Comments are closed on this story.