Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

تحریک انصاف کی حکومت سے مذاکرات کیلئے 3 رکنی کمیٹی قائم

عمران خان کی ہدایات پرتحریک انصاف نے 3 رکنی کمیٹی قائم کی ہے
اپ ڈیٹ 16 اپريل 2023 12:41pm
تصویر/ ٹوئٹر
تصویر/ ٹوئٹر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جماعتِ اسلامی کے مابین مذاکرات کے حوالے سے چیئرمین عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی نے تین رکنی کمیٹی قائم کردی ہے۔

گزشتہ روز ہونے والی ملاقاتوں میں وزیر اعظم شہبازشریف اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی کوششوں کو سراہا اور انہیں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا تھا۔

مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر کی جانب سے کمیٹی کی تشکیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، پرویز خٹک، سینیٹر اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید کمیٹی میں شامل ہیں، تین رکنی کمیٹی ملک میں جاری سیاسی بحران کے حوالے سے جماعتِ اسلامی سے مذاکرات کرے گی۔

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے ہفتے کے روز حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق رائے کی کوششوں کا آغاز کیا اور چند گھنٹوں کے اندر وزیراعظم شہبازشریف اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

فریقین کی جانب سے ان کے اقدام پر’مثبت ردِ عمل’ ظاہر کیا گیا، جماعت کے مطابق شہبازشریف نے کہا کہ اگر جماعت اسلامی قومی اہمیت کے معاملات پر مثبت کردار ادا کرنا چاہتی ہے، تو مسلم لیگ (ن) جماعت اسلامی کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے۔

Jamat e Islami

Pakistan Tehreek Insaf

ٰImran Khan