Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم کی زیرِ تعمیرلاہور برج منصوبے کوایک ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت

وزیراعظم شہبازشریف نےزیرتعمیرلاہور برج سائیٹ کا دورہ کیا
شائع 16 اپريل 2023 10:49am
اسکرین گریب/ پی ٹی وی
اسکرین گریب/ پی ٹی وی

وزیراعظم شہبازشریف نے زیر تعمیرلاہور برج سائیٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے منصوبے کو ایک ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف کو بریفنگ دی گئی جبکہ نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی اور چیف سیکرٹری بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ ایل ڈی اے کے منصوبےکا تخمینہ 1712 ملین ہے جبکہ اورہیڈ برج کی لمبائی 540 میٹر اور چوڑائی11.1 ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ساری مشینیں لگائیں اورکام جلدم کمل کریں مجھے ڈھائی ماہ کا ٹائم نہ بتائیں عید کی چھٹیوں میں اضافی پیسے دے کرکام کروالیں۔

Shehbaz Sharif