Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: ایس بی سی اے کے افسران وملازمین کے درمیان جھگڑے کا مقدمہ درج

سابق ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل جمیل احمد میمن کے گھر پولیس کا چھاپا
شائع 16 اپريل 2023 08:56am
تصویر: اے ایف پی/فائل
تصویر: اے ایف پی/فائل

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران و ملازمین کے درمیان جھگڑے کا پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد چھاپہ مار کارروائیاں شروع کردیں۔

سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل جمیل احمد میمن کے گھر پر پولیس نے چھاپا مارا لیکن کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران کوئی گرفتاری نہیں ہوئی اور سابق اے ڈی جی جمیل میمن گھرمیں موجود نہیں تھے۔

خیال رہے کہ ایس بی سی اے ہیڈ کوارٹرمیں افسران و ملازمین کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

karachi

Sindh Police

SBCA