Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

حکومت کا پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا اعلان

دس روپے اضافے کے بعد فی لیٹر پیٹرول 282 میں فروخت ہوگا، وزیر خزانہ
شائع 15 اپريل 2023 11:50pm
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار۔ فوٹو — اسکرین گریب
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار۔ فوٹو — اسکرین گریب

وفاقی حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے اضافے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد فی لیٹر پیٹرول 282 میں فروخت ہوگا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ڈیزل کی قیمت 293 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر قیمت 174 روپے 68 پیسے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ مٹی کے تیل میں 5 روپے 78 پیسے بڑھائے گئے ہیں جس کے بعد فی لیٹر مٹی کے تیل کی نئی قیمت 186 روپے 7 پیسے ہوگی۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

Ishaq Dar

petrol price

Petroleum products