Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداکار شہریار منور کی ہدایتکار کے ساتھ لڑتے ہوئے ویڈیو وائرل

میرا خیال ہے اور خواہش ہے کہ یہ ڈرامائی ویڈیو ہی ہو، عمران اشرف
اپ ڈیٹ 17 اپريل 2023 09:33am

پاکستانی اداکار و ہدایت کار اور ٹیلی ویژن میزبان شہریار منور کا ایک مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے ۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں اداکار شہریار منور کو شدید غصے میں دیکھا جاسکتا ہے، شہریار منور ڈائریکٹر سہیل جاوید کے ساتھ سخت لہجے میں گفتگو کررہے ہیں ۔

شہریارمنور کو اس ویڈیو میں ڈائریکٹر کے ہاتھ سے اسکرپٹ چھین کر نیچے پھینکتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

اس ویڈیو کلپ کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی ہے کہ آیا یہ ویڈیو کلپ سنجیدہ ایک لڑائی ہے یا کوئی پبلسٹی اسٹنٹ۔

ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے اداکار عمران اشرف کا کہنا تھا کہ جتنا میں ان دونوں کو جانتا ہوں شہریار منور ایسے چلا نہیں سکتے اور سہیل بھائی کسی کو اتنا چلانے دے نہیں سکتے۔

انہوں نے بھی یہ کہا کہ میرا خیال ہے اور خواہش ہے کہ یہ ڈرامائی ویڈیو ہی ہو ۔

Shehryar Munawar

Sohail javed