Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

باحجاب لڑکی کا احترام، شاہ رُخ خان نے مداحوں کا دل جیت لیا

وائرل ویڈیو پر صارفین شاہ رخ کی بہت تعریف کر رہے ہیں
شائع 15 اپريل 2023 11:10pm

بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رُخ خان نے حجاب کرنے والی لڑکی کا احترام کر کے ایک بار پھر مداحوں کا دل جیت لیا۔

انسٹاگرام پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک لڑکا اور تین لڑکیاں اسٹیج پر شاہ خان سے ملاقات کے لئے آتے ہیں۔

ان تین لڑکیوں میں سے دو لڑکیاں شاہ رخ خان سے گلے ملتی ہیں جبکہ باحجاب لڑکی دور کھڑی مسکراتی رہی ہے ۔

ایسے میں شاہ رُخ حجاب کرنے والی مسلمان لڑکی کی حدود کا احترام کرتے ہوئے اسے دور سے ہی آداب کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

جس کے جواب میں لڑکی نے ردعمل پر اپنے سینے پر ہاتھ رکھا اور مسکرا دی، اس وائرل ویڈیو پر صارفین شاہ رخ کی بہت تعریف کر رہے ہیں۔

Shahrukh Khan