Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹی ٹوینٹی میں بھی مات دے دی

پاکستان کو 5 میچز کی سیریز میں 0-2 سے برتری حاصل
اپ ڈیٹ 16 اپريل 2023 02:23pm
فوٹو — اے ایف پی
فوٹو — اے ایف پی

پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی نیوزی لینڈ کو ہرا کو سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کرلی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں قومی ٹیمم اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا شاندار مقابلہ ہوا۔

قومی ٹیم نے مقررہ اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے کپتان بابراعظم تین چھکے اور 11 چوکوں کی مدد سے 101 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے، جب کہ محمد رضوان 50 اور افتخار احمد ناقابل شکست 33 رنز اسکور کرسکے۔

بولنگ میں کیویز کے گیند باز کوئی خاص کارکردگی نہ دکھا سکے، نیوزی لینڈ کے میٹ ہینری دو، جیمز نیشن اور رچن روندرا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

چیپ مین کی ففٹی بھی نیوزی لینڈ کوشکست سے نہ بچاسکی، اور پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 193 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پوری کیوی ٹیم صرف 154 رنزبنا سکی، اور اس طرح پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوینٹی میں نیوزی لینڈ کو 38 رنز سے ہرا کر 5 میچوں کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کرلی۔

پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر حارث رؤف ایک بار پھر عمدہ بولنگ، کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

دوسرے میچ میں پاکستان نے اپنے اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی، جب کہ نیوزی لینڈ نے ایڈم ملنے اور اش سودھی کی جگہ ینری شپلی اور کول میکونچی کو 11 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بھی پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 88 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیکر سیریز میں 0-1 سے برتری حاصل کی تھی۔

babar azam

Pak new Zealand

PAKvsNZ