Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

فلم منی بیک گارنٹی میں وسیم اکرم کا کردار حیرت انگیز ہوگا، فواد خان

فلم عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی
شائع 15 اپريل 2023 09:09pm

فواد خان کا کہنا ہے کہ فلم منی بیک گارنٹی میں وسیم اکرم کی کارکردگی پر دیکھنے والوں کو ایک خوشگوار حیرت ہوگی۔

گزشتہ روز انڈپینڈنٹ اردو کو دیئے انٹرویو میں اداکار فواد خان کا کہنا تھا کہ وسیم اکرم اور شنیرا دونوں ہی بہت اچھے انسان ہیں، دونوں ہی بنیادی طور پر اداکار نہیں ہیں اور عام طور پر ایسے افراد کے ساتھ کام کرنا مشکل ہوتا ہے، مگر ان دونوں میں بہت صبر و استقامت ہے، جس سے بہترین ماحول بن جاتا ہے۔

فلم میں فواد خان کا کردار وسیم اکرم کے کردار سے ان کی کرسی چھیننے کے لیے مسلسل سازشیں کرتا ہے۔

فلم کے حوالے سے فواد نے کہا کہ بھئی یہ پیسہ وصول فلم ہے، اس لیے کسی کو پیسے واپس کرنے کی نوبت ہی نہیں آنی۔

انہوں نے بتایا کہ منی بیک گارنٹی کرنے کی وجہ فیصل قریشی کی دوستی نہیں تھی، بلکہ انہیں کہانی پسند آئی تھی، خیال اچھا تھا اس لیے یہ چاہا کہ اس میں کام کیا جائے۔

فلم منی بیک گارنٹی کے حوالے سے فلم کے ہدایات کار فیصل قریشی نے کہا کہ منی بیک گارنٹی سیاسی طنز پر مبنی فلم ہے۔ جسے دنیا میں کہیں بھی رہنے والا اپنے انداز سے فلم کو ریلیٹ کر سکتا ہے۔

فیصل کا کہنا تھا کہ ایسے مزاحیہ نہیں بلکہ طنز پر مبنی فلم کہا جاسکتا ہے ۔ اس میں کامیڈی ایسے نہیں کی گئی بلکہ فلم میں موجود کردار بہت سنجیدہ ہیں لیکن باتیں مزاحیہ ہیں۔

Fawad Khan

Wasim Akram