Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 8 روپے تک اضافے کی تجویز

اوگرا نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے متعلق حکومت کو دو تجاویز بھجوا دیں
شائع 15 اپريل 2023 06:31pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آٹھ روپے تک اضافے کی تجویز زیر غور ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونگی یا قیمتیں برقرار رہیں گی فیصلہ آج ہوگا، وزیر خزانہ مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری حکومت کو بھجوا دی، جس میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے متعلق حکومت کو دو تجاویز بجھوائی گئی ہیں۔

پہلی تجویز میں قیمتیں برقرار رکھنے کی سفارش ہے جبکہ دوسری تجویز میں عالمی تناظر میں قیمتوں میں اضافے کی سفارش ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر تک اضافے کی تجویز ہے۔