Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عوام اور وکلا کی بہتری کیلئے قانون سازی کرتے رہیں گے، وفاقی وزیر قانون

قانون سازی صرف اور صرف پارلیمنٹ کی صوابدید ہے،اعظم نذیرتارڑ
شائع 15 اپريل 2023 04:39pm
فوٹو ـــ فائل
فوٹو ـــ فائل

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ عوام اور وکلا کی بہتری کیلئے قانون سازی کرتے رہیں گے۔

لاہور میں پنجاب بار کونسل میں تقریب سے خطاب میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ قانون سازی صرف اور صرف پارلیمنٹ کی صوابدید ہے، جمعہ کو قومی اسمبلی میں نظرثانی اپیلوں سے متعلق قانون سازی ہوئی، ہم نے آئین پاکستان کو مدنظر رکھ کر قانون سازی کرنی ہوتی ہے۔

اعظم نذیر تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ ہم سیاست کو خدمت سمجھ کر کرتے ہیں، وکلا برادری کو تقسیم کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہوگی، ہمیں اپنی قانون سازی پر فخر ہے،عوام اور وکلا کی بہتری کیلئے قانون سازی کرتے رہیں گے۔

Punjab KP Election Case

Punjab Elections

punjab election funds