Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

’پاکستان واقعی جانوروں پر رحم کرنے سے قاصر ہے‘

شوبزستارے 'نورجہاں' کی حمایت میں بول پڑے
شائع 15 اپريل 2023 10:36am
تصویر: ٹوئٹر
تصویر: ٹوئٹر

کراچی کے زولوجیکل گارڈن میں موجود ہتھنی نورجہاں کی حالت انتہائی تشویشناک ہوگئی ہے ، ویڈیوز دیکھ کر معروف شخصیات نے جانوروں کے ساتھ ہونے والے سلوک سے متعلق آواز اٹھائی ہے۔

حرکت کرنے میں انتہائی مشکل کا شکار نورجہاں کی حالت جمعرات کو کنکریٹ کے تالاب میں گرنے کے بعد مزید بگڑ گئی ہے۔

جے ایف کے اینیمل اینڈ ریسکیو شیلٹر کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں کراچی کے چڑیا گھرمیں موجود 17 سالہ نورجہاں کو تقریباً بےجان حالت میں دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیوز کے بعد بہت سے سوشل میڈیا صارفین اورمشہورشخصیات نے ہتھنی کی حالت زار دیکھ کر ٹویٹس میں اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

گلوکارہ نتاشا بیگ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اس کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے پرطنزاً لکھا کہ، ’نور جہاں کو مرنے کے بعد ہی سکون مل سکتا ہے، پاکستان واقعی جانوروں پر رحم کرنے سے قاصر ہے۔‘

اداکارہ عائشہ عمر نے اس ویڈیو کو دل دہلا دینے والی قرار دیتے ہوئے لکھا کہ کیا کوئی راستہ ہے جس سے ہم مدد کر سکیں؟“

اداکارہ سیمی راحیل نے بھی نورجہاں کی حالت پرتشویش کااظہار کرتے ہوئے انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ وہ ہتھنی کی صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں۔ اداکارہ نے چڑیا گھر کے حکام کی طرف سے ”غفلت“ اور ”ظلم“ کے خلاف بھی تشویش کا اظہار کیا۔

اداکارہ یشما گل نے ماہ رمضان کے صدقے میں چڑیا گھرکے اس کلچر کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا۔

ماہرہ خان نے انسٹااسٹوری میں سوال اٹھایا کہ ہم چڑیا گھروں کو بند کیوں نہیں کررہے؟۔

دوسری جانب بختاور بھٹو زرداری نے بھی کراچی چڑیا گھرکو بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ اپنے جنگلے میں قائم خشک تالاب میں گرنے کے بعد ہتھنی کو شام ساڑھے 5 بجے کرین کے ذریعے تالاب سے نکالا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: کراچی چڑیا گھر: بیمار ہتھنی نورجہاں کی حالت میں بہتری نہ آسکی

طبی ماہرین کے مطابق ہاتھی زیادہ دیرنہیں بیٹھتا، بیمار ہتھنی حرکت کرنے سے بھی قاصر ہے کیونکہ اس کی پچھلی ٹانگوں میں درد کے باعث اٹھنے میں شدید مشکل ہے۔

Bakhtawar Bhutto

ayesha omar

natasha baig

ELEPHANT NOOR JEHAN

Simi Rahael