Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

جاپان کے وزیراعظم کی تقریر کے دوران دھماکے سے بھگدڑ مچ گئی

گزشتہ سال سابق وزیراعظم ایسی ہی تقریب میں فائرنگ سے ہلاک ہوگئےتھے
شائع 15 اپريل 2023 09:56am
تصاویر: روئٹرز
تصاویر: روئٹرز

جاپان کے وزیراعظم فومیو کشیدا کی تقریر کے دوران دھماکے سے بھگدڑ مچ گئی، وزیراعظم محفوظ رہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق جاپانی وزیر اعظم مشرقی جاپان کے شہر واکایاما میں تقریب سے خطاب کررہے تھے کہ اس دوران زوردار دھماکا ہوا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے بتایا کہ دھماکے کے بعد ہر طرف دھواں پھیلنے سے افراتفری مچ گئی تاہم سکیورٹی اہلکاروں نے وزیراعظم کو حفاظتی اہلکارمیں لینے کے بعد تقریب سے باہر نکال لیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا سموک بم پھینکنے سے ہوا جسے تقریب میں وزیراعظم کے نزدیک موجود کسی شخص کی جانب سے پھینکا گیا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے نزدیک نامعلوم شخص نے پائپ نما کوئی چیز پھینکی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم پراسموک بم پھینکنے والے کوحراست میں لینے کے بعد فوری طور پر معاملے کی تحقیقات کاآغازکردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال آٹھ جولائی کو جاپان کے سابق وزیراعظم شنزو ایبے پر بھی ایسی ہی ایک تقریب کے دوران فائرنگ کی گئی تھی جس سے وہ ہلاک ہو گئے تھے۔

Japan

SMOKE BOMB