Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پہلا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری

پاکستان کی جانب سے صائم ایوب اور فخر زمان 47، 47 جب کہ فہیم اشرف 22 رنز اسکور کرکے نمایاں رہے
شائع 14 اپريل 2023 11:42pm
فوٹو — اے ایف پی
فوٹو — اے ایف پی

پاکستان نے 5 میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ کو جیت کے لئے 183 رنز کا ہدف دے دیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی مقابلہ جاری ہے جس میں گرین شرٹس نے مہمان ٹیم کے خلاف ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

قومی کرکٹ ٹیم 20ویں اوور میں 183 رنز پر ڈھیر ہوگئی، پاکستان کی جانب سے صائم ایوب اور فخر زمان 47، 47 جب کہ فہیم اشرف 22 رنز اسکور کرکے نمایاں رہے۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی جوڑی میں سے کسی ایک کا بلا بھی نہ چلا سکا دونوں کھلاڑی بالترتیب 8 اور 9 رنز بنا کر واپس پویلئن لوٹ گئے۔

کیویز کی جانب سے بولنگ میں میٹ ہینری تین، ایڈم ملنے اور بینجمن لسٹر دو، دو جب کہ جیمز نیشم اور اش سودھی ایک، ایک شکار کرنے میں کامیاب رہے۔

میچ کی دوسری اننگز میں نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے، کیویز اننگز کے ابتداء میں ہی اپنی تین وکٹیں گنوا بیٹھے۔ قومی ٹیم کے شاہین آفریدی، حارث رؤف اور فہیم اشرف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی ہے۔

Pak new Zealand

PAKvsNZ