Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عدنان صدیقی نے پریانکا چوپڑا کو آئینہ دکھادیا

شرمین عبید چنائے پاکستانی ہیں، عدنان صدیقی
شائع 14 اپريل 2023 11:23pm

پاکستانی اداکار عدنان صدیقی آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے ساوتھ ایشین پکارنے پر بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا پر برس پڑے۔

عدنان صدیقی نے ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے پریانکا چوپڑا کو احترام سے مخاطب کیا اور کہا کہ شرمین عبید چنائے سب سے پہلے ایک پاکستانی ہیں، بالکل اسی طرح جیسے آپ جنوبی ایشیائی ہونے کا دعویٰ کرنے سے پہلے جب بھی موقع ملتا ہے اپنی ہندوستانی قومیت کا اظہار کرتی ہیں۔

گزشتہ روز بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے پاکستانی ہدایت کار شرمین عبید چنائے کو معروف سیریز ’اسٹار وارز‘ کی فلم ڈائریکٹ کرنے پر مبارک باد دی تھی ۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر شرمین عبید کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ پہلی خاتون اور غیر سفید فام فلم ’اسٹار وار‘ ڈائریکٹ کریں گیں اور وہ جنوبی ایشیائی خاتون ہیں۔

پریانکا چوپڑا نے اسے تاریخی لمحہ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ میری دوست، مجھے تم پر فخر ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے یہ اعلان کیا گیا تھا کہ آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے ہالی وڈ کی مشہور سیریز ’اسٹار وارز‘ کی فلم ڈائریکٹ کریں گی۔

پاکستانی ہدایت کارہ شرمین عبید چنائے کی فلم سنہ 2019 کی فلم ’رائز آف اسکائے واکر‘ کے بعد کے واقعات پر مبنی ہے، فلم کا اسکرپٹ ’پیکی بلائنڈرز‘ اور ’سپنسر‘ جیسی مشہور سیریز لکھنے والے اسٹیون نائٹ لکھیں گے۔

Adnan Siddiqui

Sharmeen Obaid Chinoy