Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شرمیلا فاروقی بھی ڈرامہ’تیرے بن’کے بخار میں مبتلا

وہاج علی اور یمنی زیدی کا یہ ڈرامہ ان دنوں بہت مقبول ہورہا ہے
شائع 14 اپريل 2023 10:30pm

پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی بھی وہاج علی اور یمنی زیدی کے ڈرامہ’تیرے بن’کے سحر میں مبتلا ہوگئیں ۔

شرمیلا فاروقی نے ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ کی حالیہ قسط سے ایک سین انسٹاگرام کی اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے اداکار وہاج علی اور اداکارہ یمنیٰ زیدی کی اداکاری کی تعریف کی اور ان کی مداح ہونے کا اعتراف کیا۔

انہوں نے ڈرامہ سیریل تیرے بن کا ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے اداکار وہاج علی اور اداکارہ یمنیٰ زیدی کو ٹیگ کیا اور لکھا کہ ’جب کمبل والا سین آپ کو 10 ملین ویوز دلا دے‘۔

ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ کے مرکزی کردار ’مرتسم‘ کی دھوم نا صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی مچی ہوئی ہے۔

ایک بھارتی یوٹیوبر شُبی سنگھ نے اپنی ویڈیو میں ڈرامہ کے کردار ’مرتسم ’کی دل کھول کر تعریفیں کی ہیں ۔

Yumna zaidi

Sharmila Farooqui

Wahaj Ali

Tere Bin