Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

دنیا کے 100 با اثر شخصیات کی فہرست میں شیری رحمان نے جگہ بنالی

یہ فہرست ٹائم میگزین کی جانب سے جاری کیی گئی ہے
شائع 14 اپريل 2023 10:02pm

ٹائم میگزین نے 2023 کی 100 با اثرترین شخصیات کی فہرست جاری کردی۔

ٹائم میگزین کی جانب سے 2023 کی دنیا کی 100 با اثر ترین شخصیات کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں رہنماؤں کی کیٹیگری میں شیری رحمان کا چھٹا نمبر ہے۔

ٹائم میگزین کے مطابق نومبر میں شیری رحمان مصر میں منعقد کوپ 27 اجلاس میں ان سیلاب زدگان کی آواز بنیں جو قدرتی آفت کے سبب اپنا سب کچھ کھوبیٹھے تھے۔

امریکی جریدے کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں کہا گیا کہ کوپ 27 اجلاس میں انتہائی پرجوش تقاریر اور انتھک مصروفیات اور مذاکرات کے ذریعے شیری رحمان نے مندوبین کو قائل کیا کہ یہ نا انصافی ختم کی جانی چاہئیے۔

شیری رحمان اس سال فوربز میگزین کی ایشیا کی 50 کامیاب خواتین کی فہرست میں شامل تھیں۔

گزشتہ سال فنانشل ٹائمزنے شیری رحمان کو2022 کی 25 با اثرخواتین کی فہرست میں شامل کیاتھا۔

ٹائم میگزین کی جاری کردہ فہرست میں دو بھارتی شخصیات بھی شامل ہے جن میں سے ایک ایس ایس راجا مولی ہیں جبکہ دوسرا نام مشہور بھارتی اداکارہ شاہ رخ خان کا ہے۔

Sherry Rehman