Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان کو چین سے مزید 30 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے

یہ رقم چین کے آئی سی بی سی بینک سے کمرشل قرض کے طور پر ملی ہے، ذرائع
شائع 14 اپريل 2023 08:36pm
چینی بینک آئی سی بی سی فوٹو — فائل
چینی بینک آئی سی بی سی فوٹو — فائل

اسلام آباد: پاکستان کو چین سے 30 کروڑ ڈالر کی رقم موصول ہوگئی ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق چین سے 30 کروڑ ڈالر پاکستان کو موصول ہو گئے ہیں، چینی بینک انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک (آئی سی بی سی) سے رقم اسٹیٹ بینک کو موصول ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی بی سی نےمجموعی طور پر ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کیا، یہ رقم چین کے آئی سی بی سی بینک سے کمرشل قرض کے طور پر ملی ہے۔

اس سے قبل متحدہ عرب امارات نے آئی ایم ایف کو پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر دینے کی تصدیق کی۔

اس ضمن میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ چینی بینک سے 30 کروڑ ڈالر کی رقم اسٹیٹ کو منتقل ہوگی جس سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔

china

SBP

SBP RESERVES

ICBC

Commercial Loan