Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سپریم کورٹ کے ججوں کے درمیان جھگڑے کی خبروں کی تردید

ججوں کے درمیان کسی قسم کی کوئی لڑائی جھگڑا نہیں ہوا، ترجمان سپریم کورٹ
اپ ڈیٹ 14 اپريل 2023 06:42pm
سپریم کورٹ آف پاکستان
سپریم کورٹ آف پاکستان

سپریم کورٹ نے واک کے دوران ججز کے درمیان جھگڑے کی خبروں کی تردید کردی۔

واک کے دوران ججز کے درمیان جھگڑے کی خبروں کے معاملے پر ترجمان سپریم کورٹ نے وضاحت جاری کردی۔

ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق ججوں کے درمیان کسی قسم کی کوئی لڑائی جھگڑا نہیں ہوا، جھگڑے کی خبر بے بنیاد اورعدلیہ کو بدنام کرنے کی کوشش ہے۔

ترجمان نے مزید وضاحت کی کہ ججز کے متعلق جھوٹی خبریں قانون کی خلاف ورزی ہیں، جھگڑے کی جھوٹی خبریں ججز کے وقار کو مجروح کرنے کی کوشش ہے۔

ترجمان سپریم کورٹ کی جانب سے وضاحت جاری کرنے سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے ججز کے درمیان کشیدگی ہونے کا ٹویٹ کیا تھا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کا ٹوئٹ اپنی جگہ لیکن اب سپریم کورٹ نے معاملے کی وضاحت کردی ہے کہ ججوں کے درمیان کسی قسم کی کوئی لڑائی جھگڑا نہیں ہوا۔

ترجمان سپریم کورٹ نے ججوں کے درمیان جھگڑے کی خبر کو بے بنیاد اورعدلیہ کو بدنام کرنے کی کوشش قرار دیا۔

Supreme Court of Pakistan

judges

Atta Tarrar