Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سوات : سیدو شریف اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی
شائع 14 اپريل 2023 02:44pm

سیدو شریف اور گردونواح میں زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 1 ریکارڈ کی گئی۔

ضلع کے سوات کے شہر سیدو شریف اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، اور ریکٹراسکیل پر اس کی شدت 4 اعشاریہ 1 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے اس قدر شدید تھے کہ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں دکانوں اور دفاتر سے باہر آگئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکزکوہ ہندوکش ریجن تھا، اور اس کی زیر زمین گہرائی 115 کلو میٹر تھی۔

earthquake