جاپان کے کیفے میں کاک ٹیل میں اپنا خون شامل کرنے والی ملازمہ
کاک ٹیل میں اپنا خون ملانے والی ویٹرس کو ملازمت سے نکال دیا گیا۔
اکثرہم یہ روزمرہ کی ذندگی میں یہ سُنتے رہتے ہیں کہ تم نے میرا خون پی لیا ہے مگرحقیقت اس سے کچھ مختلف ہے کیونکہ جاپان کے کیفے میں ایک ویٹرس اپنا خون ملاکر کاک ٹیل بناتی تھی جسے ملازمت سے نکال دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ویٹرس کو ملازمت سے نکال دینے کے بعد ڈاکٹروں نے کیفے کے گاہکوں کو اپنا طبی معائنہ کروانے کا مشورہ دے دیا ہے۔
جس کیفے میں گاہکوں کوکاک ٹیل میں خون ملاکر دیا جاتا تھا اس کیا نام مونڈائیجی کون کیفے ہے، اس کا ترجمہ ’پرابلم چائلڈ ڈارک کیفے‘ کے نام سے کیا گیا ہے اور ان کی تھیم سیاہ میک اپ کرنیوالی ویٹرس کی خدمات حاصل کرنا ہے۔
مذکورہ واقعے سے متعلق اسٹریٹ ٹائمز نے نیوز ویب سائٹ فلیش کے حوالے سے خبردی ہے، جس کے مطابق یہ کیفے جاپان کے دوسرے سب سے بڑے جزیرے ہوکائیڈو کے سسیکینو انٹرٹینمنٹ ڈسٹرکٹ میں واقع ہے۔
کیفے نے دو اپریل کو اعلان کیا تھا ان کی انتظامیہ نے ایک ملازمہ کو برطرف کر دیا ہے جس نے اپنا خون کاک ٹیل میں ملایا تھا، جبکہ کیفے نے ویٹریس کی اس نامناسب رویے پر معافی بھی مانگی ہے۔
اسی حوالے سے کیفے نے کہا کہ ویٹرس کی جانب سے کیے جانے والا یہ اقدام بالکل ناقابل قبول ہے، ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ کاروبار ایک دن لئے بند رہے گا اور کیفے میں موجود تمام گلاس بھی تبدیل کریں گے۔ کیفے مارچ میں کھولا گیا تھا جہاں 19 ڈالر فی گھنٹہ کی قیمت پر مشروبات پینے کا خاص مینو موجود تھا۔
خون سے پھیلنے والی بیماروں سے متعلق ڈاکٹر کی رائے
مذکورہ واقعے کے حوالے سے ڈاکٹر زینٹو کیتاو نے بتایا کہ خون کی ملاوٹ والا کاک ٹیل پینے سے کئی بیماریاں بھی ہو سکتی ہیں اس لئے گاہکوں کو چاہیے کہ وہ ایچ آئی وی، ہیپاٹائٹس سی، ہیپاٹائٹس بی اور سفلس سے بچنے کے لیے اپنا طبی معائنہ کروائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی دوسرے انسان کا خون پینے سے متاثر ہونے کا خدشہ بہت کم ہوتا ہے، لیکن کئی بیماریاں منتقل ہوجاتی ہیں، جن میں ایچ آئی وی، ہیپاٹائٹس سی، ہیپاٹائٹس بی اور سیفلس شامل ہیں۔
واضح رہے کہ جاپاں بھرمیں اس طرح کی مختلف تھیمز والے متعدد کیفے ہیں جو لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کررہے ہیں، جب کہ اس نے فیشن اور ٹریول بلاگر لاکارمینا کی کتاب ’کریزی، ویکی تھیم ریسٹورنٹس: ٹوکیو‘ کو بھی متاثر کیا ہے۔
Comments are closed on this story.