Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

تنقید سے جمہوریت آگے بڑھتی ہے، عمران خان

پی ڈی ایم کو آئین و قانون کی فکر نہیں یہ این آر او لینے آئے ہیں، عمران خان
شائع 14 اپريل 2023 01:19pm

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ تنقید سے جمہوریت آگے بڑھتی ہے، صرف ڈکٹیٹر شپ میں تنقید کا حق نہیں ملتا۔

لاہورہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ غلط کام پر تنقید نہ کرنا معاشرے کو نقصان پہنچانا ہے، تنقید سے جمہوریت آگے بڑھتی ہے، صرف ڈکٹیٹر شپ میں تنقید کا حق نہیں ملتا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے 3 ہزار کارکنان کو گرفتار کیا جاچکا ہے، ہم پر ہر روز نئی ایف آئی آر درج ہورہی ہے، غیر قانونی حراست اور لاپتہ کرنے کا معاملہ سنگین ہے، ایسی خبریں باہر جائیں گی تو دنیا میں پاکستان کا مذاق اڑے گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سپریم کورٹ کی تقسیم اس ملک کیلئے نقصان دہ ہے، عدالت عظمیٰ بنیادی انسانی حقوق کی ضامن ہے، ہم اس ملک میں آئین کا نفاذ چاہتے ہیں، جب تک آئین نہیں بچاتے ملک نہیں بچا سکتے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ 90 روز میں الیکشن آئینی تقاضا اور ہمارا مطالبہ ہے، یہ سب الیکشن سے بھاگ رہے ہیں، انہیں نہ آئین کی فکر ہے نہ قانون کی بالادستی کی، یہ صرف این آر او لینے آئے ہیں، انہوں نے الیکشن ہار جانا ہے، اس لئے فرار چاہتے ہیں۔

pti

imran khan