Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

یو اے ای کی پاکستان کو ایک ارب ڈالر دینے کی تصدیق، چین سے بھی 30 کروڑ ڈالر آج ملیں گے

اسٹیٹ بینک ضروری دستاویزت کا عمل مکمل کرنے میں مصروف
اپ ڈیٹ 14 اپريل 2023 01:07pm
وزیر خزانہ اسحاق ڈار
وزیر خزانہ اسحاق ڈار

متحدہ عرب امارات نے آئی ایم ایف کو پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر دینے کی تصدیق کردی۔

پاکستان کے وزیرِخزانہ اسحاق ڈارنے اس حوالے سے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ متحدہ عرب امارات کے حکام نے عالمی مالیاتی فنڈ کو پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالرز کی فراہمی کی تصدیق کردی ہے۔

اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف پروگرام کی نویں جائزہ رپورٹ کے حوالے سے اپنے ٹویٹ ٹویٹ میں کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان اب متحدہ عرب امارات کے حکام سے مذکورہ ڈپازٹ لینے کے لئے ضروری دستاویزات مکمل کرنے کے عمل میں مصروف ہے۔

دوسری جانب پاکستان کوچین سے قرضے کی نئی قسط آج ملے گی۔ اس حوالے سے وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ قسط 30 کروڑ ڈالر کی ہوگی، اس قسط سے زرمبادلہ کے ذخائر مزید مستحکم ہوں گے۔

Ishaq Dar

Finance minister

اسلام آباد

IMF