Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور 3 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

بھکر کے سول جج نے علی امین گنڈا پور کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا
شائع 14 اپريل 2023 10:33am
پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور
پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور

بھکر کے سول جج محمد وسیم نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کو 3 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

اس سے قبل اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار رہنماء علی امین گنڈا پور کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر بھکر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد نوید خان کی عدالت نے رات گئے علی امین گنڈا پور کو راہداری ریمانڈ پر بھکر پولیس کے حوالے کیا۔

مزید پڑھیں: تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کی چیک پوسٹ پر مبینہ فائرنگ

بھکر پولیس نے ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں راہداری ریمانڈ کے لئے درخواست دی تھی جس پر دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

بعد ازاں عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے علی امین گنڈاپور کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر بھکر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم سنادیا۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور اشتہاری قرار

pti

Ali Amin Gandapur

islamabad local court

bhakkar police