Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ریفرنس تیار ہورہا ہے، وزیراعظم اور کابینہ 5 سال کیلئے نااہل ہوسکتے ہیں، فواد چوہدری

سپریم کورٹ کی حتمی اکثریت نے چیف جسٹس کے اختیارات کم کرنے کی حکومتی سازش کو ناکام بنایا، فواد
شائع 13 اپريل 2023 08:08pm
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری۔ فوٹو — فائل
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری۔ فوٹو — فائل

سابق وفاقی وزیر اور رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی کابینہ 5 سال یا اس سے زائد عرصے کے کے لئے نا اہل ہوسکتے ہیں۔

ایک بیان میں سپریم کورٹ کے پریکٹس اینڈ پروسیجر بل پر عملدرآمد روکنے کے حکم کو سراہتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ کی حتمی اکثریت نے چیف جسٹس پاکستان کے اختیارات کم کرنے کی حکومتی سازش کو ناکام بنا دیا، ایک غیر نمائندہ پارلیمان کے مقابلے میں عوام کی حتمی اکثریت چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے پیچھے کھڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر بل پر عملدرآمد روک دیا

انہوں نے کہا کہ حکومت الیکشن سے بچنے کے لئے تمام اقدامات کر رہی ہے، آئین میں مرضی کے جج یا بینچ کی گنجائش نہیں اور اگر مطالبہ مان لیا تو جوڈیشل سسٹم بیٹھ جائے گا۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ توہین عدالت کی پٹیشن تیار ہوگئی ہے جو پیر تک دائر ہو جائے گی، وزیراعظم اور کابینہ کی نااہلی کا ریفرنس بھی تیار ہو رہا ہے جس سے حکومت اور کابینہ 5 سال یا زیادہ عرصے کے لئے نااہل ہو سکتی ہے۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نےعدالتی اصلاحاتی بل عملدرآمد سے پہلے روک دیا، آٹھ رکنی فل بینچ نے عدالتی اصلاحاتی بل روکنے کا حکم جاری کیا۔

federal cabinet

Shehbaz Sharif

Fawad Chaudhary

Supreme court practice and procedures bill