Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبرپختونخوا نگراں کابینہ تاریخ کی سب سے بڑی کابینہ

خیبرپختونخوا کی نگراں کابینہ 26 ارکان پر مشتمل ہے
شائع 13 اپريل 2023 06:29pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

خیبرپختونخوا نگراں کابینہ تاریخ کی سب سے بڑی کیئرٹیکر کابینہ بن گئی۔

خیبرپختونخوا کی نگراں کابینہ 26 ارکان پر مشتمل ہے۔ موجودہ نگراں کابینہ تاریخ کی سب سے بڑی نگراں کابینہ بن گئی۔ ماضی میں کیئرٹیکر کابینہ ارکان کی تعداد 15سے زیادہ نہیں تھی۔

موجودہ نگراں کابینہ میں 15 وزرا اور 11 مشیر و معاونیں شامل ہیں۔ نگراں وزیر اعلیٰ اعظم خان اورگورنر غلام علی نے شاہانہ خرچوں پرچھپ سادھ لی۔ بیشتروزراء، مشیر اور معاون خصوصی سرکاری بنگلوں میں منتقل ہوگئے جبکہ یوٹیلٹی بلزاوردیگراخراجات کی ادائیگیاں بھی سرکاری خزانہ سے جاری ہیں۔

Pakistan Poverty

Care Taker CM KP

KP caretaker cabinet