Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

میک آپ آرٹسٹ نے ناخوشگوار واقعہ بیان کر دیا

اداکاروں کا رویہ کیمرے کے پیچھے بہت بُرا ہوتا ہے
شائع 13 اپريل 2023 06:15pm

میک اپ آرٹسٹ نعمان خان نے اپنے ساتھ بدسلوکی سے پیش آنے والی اداکارہ کا نام لیے بغیر اُن کے رویے کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔

اپنی انسٹاگرام ویڈیو میں نعمان خان کا بتانا ہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی ایک معروف اداکارہ ان کے ساتھ بہت بدسلوکی سے پیش آئیں جس کی وجہ سے اُنہیں ایک پراجیکٹ سے ہاتھ بھی دھونا پڑا۔

نعمان خان کا اپنے اس ویڈیو پیغام میں بتانا ہے کہ وہ اداکارہ اُن کے ساتھ عجیب طرح پیش آرہی تھیں، میرے وجہ پوچھے جانے پر اداکارہ مزید بھڑک اٹھیں اور سیٹ پر ہنگامہ کھڑا کر دیا۔

میک اپ آرٹسٹ کا بتانا تھا کہ اُس اداکارہ نے پروڈکشن سے ڈیمانڈ کردی کہ اگر میں سیٹ پر رہا تو وہ کام نہیں کریں گی جس پر میں نے خود ہی سیٹ چھوڑ دی کیوں کہ اُس پراجیکٹ کے صرف 2 دن ہی شوٹنگ کے باقی رہ گئے تھے۔

نعمان خان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اداکار کیمرے کے پیچھے کام کرنے والوں کی روزی روٹی چھیننے کی طاقت رکھتے ہیں اور مشہور ہونے کے بعد شروعات میں مدد کرنے والوں کو بھول جاتے ہیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ اب صرف کیمرہ مین، اسپاٹ بوائے اور میک اپ آرٹسٹ ہی نہیں بلکہ اداکار ڈائریکٹرز کو بھی کھری کھری سُنا دیتے ہیں۔

Nauman khan