Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد بارکونسل کی جسٹس مظاہر کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت درج

شکایت کے ہمراہ ویڈیوز اور آڈیوز کے ٹرانسکرپٹ لگائےگئے،سپریم جوڈیشل کونسل سےکارروائی کی استدعا
شائع 13 اپريل 2023 05:41pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

اسلام آباد بارکونسل نے جسٹس مظاہرعلی نقوی کی شکایت سپریم جوڈیشل کونسل کو بھجوا دی۔

اسلام آباد بارکونسل نے جسٹس مظاہرنقوی کی شکایت سپریم جوڈیشل کونسل کو بھجوا دی، شکایت کے ہمراہ ویڈیوز اور آڈیوز کے ٹرانسکرپٹ بھی لگائے گئے ہیں۔

جسٹس مظاہرنقوی کےخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کا الزام ہے۔ شکایت میں جسٹس مظاہر پر ٹیکس چھپانے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔

شکایت میں کہا گیا کہ جسٹس مظاہر کے حوالے سے مختلف آڈیوز اور ویڈیوز سامنے آئی ہیں، سپریم جوڈیشل کونسل سے شکایت پر کارروائی کی استدعا ہے۔

supreme judicial council

justice mazahir ali akbar naqvi

Isb Bar Council