Aaj News

بدھ, اپريل 23, 2025  
24 Shawwal 1446  

کیا آپ بتاسکتے ہیں یہ تصویر کس چیز سے بنائی گئی ہے؟

ایک ایکڑ کی زمین پر اداکار کی تصویر بنادی
شائع 13 اپريل 2023 05:33pm

بھارتی اداکار سونو سود کے مداحوں نے ڈھائی ہزار کلو چاولوں سے اداکار کا شاندار پورٹریٹ بنا دیا۔

رپورٹس کے مطابق مداحوں نے ایک این جی او کے ساتھ مل کر ریاست مدھیا پردیش کے شہر دیواس میں واقع اسٹیڈیم میں ایک ایکڑ کی زمین پر ڈھائی ہزار کلو چاولوں سے سونو سود کا پورٹریٹ بنایا۔

سونو سود نےمداحوں کی جانب سے چاولوں سے پورٹریٹ بنانے کی ویڈیو انسٹاگرام پر اپ لوڈ کی اور ساتھ ہی اداکار نے اپنے فینز کے اس پیار کا شکریہ بھی ادا کیا۔

رپورٹس کے مطابق سونو سود کے پورٹریٹ میں استعمال ہونے والے ڈھائی ہزار کلو چاول بعد میں عطیہ کردیے گئے تھے۔

Sonu Sood