Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئین کی گولڈن جوبلی پر 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری کرنے کا فیصلہ

سکہ تانبے اور نکل کے دھاتی اجزا پر مشتمل ہے، اسٹیٹ بینک
شائع 13 اپريل 2023 04:50pm

اسٹیٹ بینک نے 1973 کے آئین کی گولڈن جوبلی پر 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری کرنے اعلان کیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق 1973 کے آئین کی گولڈن جوبلی پر 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری کیا جائے گا، اور سکہ جاری کرنے کی اجازت وفاقی حکومت نے دی ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ یادگاری سکہ تانبے اور نکل کے دھاتی اجزا پر مشتمل ہے، اور اس کا وزن 13.5 گرام ہے، اس کے سامنے کے رخ پر ہلال اور پانچ نوکوں پر مشتمل ستارہ ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق یادگاری سکہ کل اسٹیٹ بینک کے فیلڈ دفاترسے جاری کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 17 مارچ کو بھی اسٹیٹ بینک نے سینیٹ کی گولڈن جوبلی کے موقع پر 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری کیا تھا۔

سینیٹ کی گولڈن جوبلی پر جاری ہونے والے سکے کے ایک طرف چاند ستارہ، دوسری طرف سینیٹ مونوگرام ہے، اور سکے پر پاکستان سینیٹ گولڈن جوبلی بھی نقش ہے۔

State Bank Of pakistan