Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

تربت میں آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک

آپریشن دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو کلیئر کرنے کیلئے کیا گیا، آئی ایس پی آر
شائع 13 اپريل 2023 04:22pm

ہوشاب کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کلین اپ کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع تربت کے علاقے ہوشاب میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو کلیئر کرنے کیلئے کیا گیا تھا، اس دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا، اور فائرنگ کےتبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔

ISPR

security forces operation