Aaj News

اتوار, جنوری 12, 2025  
11 Rajab 1446  

پشاور ہائیکورٹ میں پہلی خاتون چیف جسٹس کی تعیناتی کی سفارش

جسٹس مسرت ہلالی اس وقت پشاور ہائیکورٹ کے قائمقام چیف جسٹس کے عہدے پر فائز ہیں
شائع 13 اپريل 2023 04:05pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

جوڈیشل کمیشن نے جسٹس مسرت ہلالی کو چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات کرنے کی سفارش کر دی۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا۔ جوڈیشل کمیشن نے جسٹس مسرت ہلالی کو چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعیناتی کی سفارش کر دی۔

جسٹس مسرت ہلالی پشاور ہائیکورٹ کی سینئر ترین جج اور قائمقام چیف جسٹس ہیں، جسٹس مسرت ہلالی کی تعیناتی کی سفارش متفقہ طور پر کی گئی، جوڈیشل کمیشن نے سفارش منظوری کیلئے پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دی۔

جسٹس مسرت ہلالی نے جامعہ پشاور کے خیبر لاء کالج سے قانون کی ڈگری حاصل کی اور انہوں نے 1983 میں وکلالت کا آغاز کیا۔

جسٹس مسرت ہلالی 1988 میں ہائیکورٹ اور 2006 میں سپریم کورٹ کی وکیل بنی تھیں۔

جسٹس مسرت ہلالی کو 2013 میں بطور پشاور ہائیکورٹ جج تعینات کیا گیا، اس کے ساتھ ہی وہ خیبرپختونخوا کی پہلی خاتون چیئرپرسن موحولیاتی تحفظ ٹریبونل اور پہلی خاتون محتسب بھی رہ چکی ہے۔

جسٹس مسرت ہلالی خیبرپختونخوا کی پہلی خاتون ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی پہلی خاتون ایگزیکٹیو ممبر بھی رہی ہے۔

Peshawar High Court

supreme judicial council

Justice Musarrat Hilali