Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گالیاں دینے والا کون تھا ؟ عائشہ عمر نے وضاحت دیدی

عائشہ عمر کچھ سالوں پہلے اکثر سکندر کے ساتھ نظر آیا کرتی تھیں
شائع 13 اپريل 2023 03:46pm

اداکارہ عائشہ عمر نے اپنے ساتھ ہونے والی بدسلوکی اور اس شخص سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرتی مختلف قیاس آرائیوں پر وضاحت پیش کردی۔

عائشہ عمر نے اپنے انٹرویو میں بتایا تھا کہ اُن کی ایک لڑکے سے بات چیت ہوئی جو 8 سال تک رہی اور تقریباً تمام معاملات طے ہوچکے تھے، گھر والے بھی اس رشتے پر خوش تھے مگر میں 8 سال دینے کے باوجود بھی اُس آدمی یا اُسکی عادتوں کو تبدیل نہیں کرسکی۔

عائشہ عمر نے انکشاف کیا تھا کہ وہ شخص انہیں بات بات پر تضحیک کا نشانہ بناتا اور گالیاں دیتا تھا اور یہ ایک ایسی بات یا لکیر تھی جس کی بنیاد پر رشتہ آگے نہیں بڑھ سکا۔

اداکارہ کے اس انٹرویو کے بعد لڑکے کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں شروع ہوئیں کیونکہ عائشہ عمر نے نام نہیں لیا تھا۔

اداکارہ کے اس انکشاف کے بعد سوشل میڈیا پر لوگ ان کا نام مرحوم نور جہاں کے پوتے سکندر رضوی سے جوڑنے لگے، ماضی میں اکثر عائشہ کا نام سکندر کے ساتھ جوڑا جاتا رہا۔

اب عائشہ عمر نے ان قیاس آرائیوں پر خاموشی توڑتے ہوئے واضح کیا کہ وہ شخص سکندر رضوی نہیں بلکہ اُن کے خاندان کا ایک لڑکا تھا جس کا میڈیا سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی میں اُس کا نام بتانا پسند کروں گی کیونکہ دونوں گھرانوں میں آج بھی ایک اچھا رشتہ قائم ہے۔

ayesha omar