Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گیس کمپنیوں کے لیے آر ایل این جی کی نئی قیمتیں جاری

اوگرا نے اپریل کیلئے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
شائع 13 اپريل 2023 02:54pm

اوگرا نے اپریل کیلئے ایل این جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

اپریل میں گیس کمپنیوں کے لیے آر ایل این جی کی نئی قیمتیں جاری کردی گئی ہیں، اور اس حوالے سے اوگرانے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے اپریل کیلئے ایل این جی کی نئی قیمتوں کے نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی نادرن کیلئے ایل این جی 0.06 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی کی گئی ہے، اور سوئی نادرن کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 13.23 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن کیلئے ایل این جی 0.03 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی کردی گئی ہے، اور سوئی سدرن کیلئے ایل این جی کی نئی قیمت 13٫48 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

LNG