Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

کے الیکٹرک کو پی ایم ٹی سے زخمی شہری کو92 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

کے الیکٹرک 30 دن میں ہرجانے کی رقم ادا کرے، عدالت
شائع 13 اپريل 2023 11:36am
اورنگی ٹائون صادق آباد میں 15 نومبر 2018 کو واقعہ پیش آیا - تصویر/ فائل
اورنگی ٹائون صادق آباد میں 15 نومبر 2018 کو واقعہ پیش آیا - تصویر/ فائل

کراچی کی مقامی عدالت نے کےالیکٹرک کی پی ایم ٹی سے زخمی ہونیوالے شہری کو92 لاکھ روپے ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

سینئر سول جج رزاق حسین کی عدالت میں کے الیکٹرک کی پی ایم ٹی سے شہری کے زخمی ہونے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے کےالیکٹرک کو متاثرہ شہری عاصم امام کو 92 لاکھ روپے ہرجانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک 30 دن میں ہرجانے کی رقم ادا کرے۔

درخواست گزارکے وکیل ایڈوکیٹ عثمان فاروق نے کہا کہ اورنگی ٹائون صادق آباد میں 15 نومبر 2018 کو واقعہ پیش آیا تھا جہاں پی ایم ٹی کے الیکٹرک کی غفلت کے باعث گری تھی۔

وکیل نے مزید کہا کہ واقعے میں عاصم امام بری طرح زخمی ہوئے آج بھی جسم کے کئی حصے ناکارہ ہیں جس کے لئے کے الیکٹرک پر بھاری جرمانہ عائد کرکے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا جائے۔

karachi

K-Electric