Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سعودی عرب میں شدید بارشیں: صحرائی جہاز کے پانی سے گزرنے کی دلچسپ ویڈیو وائرل

اونٹوں کے دلچسپ انداز نے دیکھنے والوں کو خاصا محظوظ کیا
اپ ڈیٹ 13 اپريل 2023 11:30am

اونٹ کو صحرائی جہاز کہا جاتا ہے لیکن سوشل میڈیا پر اونٹوں کے ریوڑ کی ندی پار کرنے کی دلچسپ ویڈیو اسے پانی کا جانوربھی ثابت کرتی دکھائی دے رہی ہے۔

یہ وائرل ویڈیو سعودی عرب کی ہے جہاں اونٹوں کا ایک ریوڑ القصیم کے علاقے کے مغرب میں واقع العقلان کے قریب واقع موسلا دھار بارش کے بعد ندی عبور کر رہا ہے۔

شدید بارش کی وجہ سے القصیم میں الفویلق کے شمال میں شعیب ابونبطہ سمیت خطے میں بہت سی چٹانوں سے پانی بہنے کے باعث ندی کی صورت اختیار کرچکا ہے۔

اونٹوں کی پانی میں چہل قدمی کا دلچسپ انداز دیکھنے والوں کو خاصا محظوظ کررہا ہے۔

ماہرموسمیات محقق عبدالعزیزالحسینی کے مطابق آئندہ 36 گھنٹوں کے دوران بدھ سے جمعرات کی دوپہر تک بارش ہوگی جو اس سیزن کی 16 ویں بارش ہوگی۔

الحسینی نے اپنی ٹویٹ میں مزید کہا کہ ابر آلود بادل القصیم کے اضلاع حفر الباطن، الصمان سے منتقل ہونے کی توقع ہے۔متوقع بارشیں ہلکی سے درمیانی اوربعض اوقات بھاری ہوں گی جبکہ گرد آلود ہواؤں کے درمیان اولے بھی پڑسکتے ہیں۔

القصیم کے علاوہ سعودی دارالحکومت ریاض میں بھی تیزہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔

Saudi Arabia