Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارت: کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا، 10ہزار نئے کیسز رپورٹ

کورونا وبا بننے کی شکل میں داخل ہوچکا ہے، وزارت صحت
شائع 13 اپريل 2023 12:14pm
تصویر/ دی ٹیلی گرام
تصویر/ دی ٹیلی گرام

بھارت میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کے باعث 10 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا سے متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 44 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

بھارتی وزارت صحت کے مطابق کورونا وبا بننے کی شکل میں داخل ہوچکا ہے اور اگلے 10 سے 12 روز میں کیسز بڑھنے کا خدشہ ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں کورونا سے 2 افراد جان کی بازی ہار گئے

وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز اومیکرون ویرینٹ کے باعث سامنے آرہے ہیں۔

پاکستان میں بھی کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے اور ملک بھر میں شرح ایک عشاریہ 3 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

صحت

COVID 19

ٰIndia