Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

روپے کی قدر میں بہتری نے ڈالر کی اونچی اڑان روک لی

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے اور انٹر بینک میں 1 روپے 71 پیسے سستا ہوا
اپ ڈیٹ 13 اپريل 2023 04:32pm
تصویر/ اے ایف پی
تصویر/ اے ایف پی

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے اور انٹر بینک میں 1 روپے 71 پیسے سستا ہوگیا۔

جمعرات کے روز کاروبار شروع ہوتے ہی ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، اور انٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں 1.86 روپے کمی ہوگئی اور ڈالر کا لین دین 284.75 روپے میں جاری رہا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 71 پیسے کی کمی ہوئی ہے، اور انٹربینک میں ڈالر کا لین دین 284 روپے 90 پیسے پر بند ہوا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے سستا ہوا اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 290 روپے پر آگیا۔

آج پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مثبت رجحان دیکھا گیا اور 100 انڈیکس میں 79 پوائنٹس اضافہ ہوا، جب کہ کاروبار کے اختتام پر 100انڈیکس 40 ہزار 205 پوائنٹس پر بند ہوا۔

pakistan stock exchange

US Dollars