Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعودی عرب میں ایران کا سفارتخانہ 7 سال بعد دوبارہ کھل گیا

سفارتخانے کا مرکزی گیٹ کھول کر ایک ٹیم نے اس کا معائنہ کیا
شائع 13 اپريل 2023 09:06am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ رائٹرز
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ رائٹرز

سعودی عرب میں ایران کا سفارتخانہ 7 سال بعد دوبارہ کھل گیا، سفارتخانے کا مرکزی گیٹ کھول کر ایک ٹیم نے اس کا معائنہ کیا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی سفارتخانے کے احاطے کے دروازے کھول دیے گئے ہیں، ایرانی وزارت خارجہ کے بیان کے چند گھنٹے بعد سفارتی مشن کو کھول دیا گیا۔

مؤقر غیر ملکی خبر رساں اداروں گلف نیوز اور المانیٹر کے مطابق ایران کی تیکنیکی معائنہ ٹیم نے بند سفارتخانہ کا مرکزی گیٹ کھولا اور عمارت کا جائزہ لیا۔

واضح رہے کہ ایران کی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ سعودی عرب میں ایک تکنیکی وفد بھیجا جائے گا، اس وقت تیکنیکی وفد ریاض میں موجود ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ ناصر کنعانی نے اسی حوالے سے کہا تھا کہ ایرانی وفد ریاض اور جدہ میں سفارتخانہ اور قونصل خانہ کھولنے کیلئے ضروری اقدامات کرے گا۔

واضح رہے کہ سفارتی مشن 2016 میں اس وقت سے بند ہوا تھا جب سعودی عرب نے ایران سے سفارتی تعلقات منقطع کرلیے تھے۔

Saudi Arabia

Riyadh

Embassy of Iran