Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لوئر دیر میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک

دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ اور ہینڈ گرنیڈ پھینکے
شائع 13 اپريل 2023 08:38am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

لوئر دیر میں پولیس اور کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

خیبر پختو نخوا کے ضلع لوئر دیرمیں تیمرگرہ کے علاقے تالاش خٹکے میں پولیس اور سی ٹی ڈی کے آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔

دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ اور ہینڈ گرنیڈ پھینکے، جوابی فائرنگ میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ہلاک دہشت گرد ٹریفک پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث تھے، دہشت گردوں کی شناخت حفیظ الدین عرف عمر اور برہان الدین کے ناموں سے ہوئی ہے جن کا تعلق ضلع ملاکنڈ سے ہیں۔

ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے 2 عدد پستول اور ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد ہوئے ہیں۔

KPK

CTD

terrorist killed

Lower Dir

Police operation