Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مجھے اور میرے اہلِ خانہ کو اب تک مردم شماری میں نہیں گنا گیا، گورنر سندھ

اس وقت کوئی بھی متنازعہ بات عوام کو مزید تقسیم کرنے کا باعث بنے گی، کامران ٹیسوری
شائع 12 اپريل 2023 08:43pm
گورنر سندھ کامران ٹیسوری۔ فوٹو — فائل
گورنر سندھ کامران ٹیسوری۔ فوٹو — فائل

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ حالیہ مردم شماری میں مجھے اور میرے اہلِ خانہ کو اب تک نہیں گنا گیا۔

کامران خان ٹیسوری کی زیر صدارت مردم شماری کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے گورنر ہائوس میں اجلاس منعقد کیا گیا۔

اجلاس میں کنوینئر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی، سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، مصطفی کمال، رکن صوبائی اسمبلی جاوید حنیف، ایڈمنسٹریٹر کراچی سید سیف الرحمان اور ادارہ شماریات کے افسران نے شرکت کی۔

اس موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے مردم شماری پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، ان تحفظات کا جلد از جلد ازالہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اور میرے خاندان کو بھی ابھی تک نہیں گنا گیا، مردم شماری کے عمل پر سب اسٹیک ہولڈرز کا اتفاق رائے ضروری ہے۔

گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی معاشی صورتحال اتفاق رائے کا متقاضی ہے اور اس وقت کوئی بھی متنازعہ بات عوام کو مزید تقسیم کرنے کا باعث بنے گی۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے ادارہ شماریات کے افسران کی موجودگی میں شدید تحفظات کا اظہار کیا جس پر ان کو بتایا گیا کہ ایم کیو ایم کے تحفظات سے وفاقی حکومت کو آگاہ کیا جائے گا۔

census

MQM Pakistan

kamran tessori

Census 2023