حکومت عوام کوریلیف کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے،وزیراعظم
وزیراعظم شہبازشریف حکومت عوام کوریلیف کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے، حکومت نے مشکل حالات میں مفت آٹا پیکج پر کام کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیرہ غازی خان میں مفت آٹا تقسیم کیمپ کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا، انہیں مفت آٹا تقسیم کے طریقہ کار پر بریفنگ دی گئی، اور انہوں نے عوام سے مسائل سنے۔
اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے، عوام کی خوشحالی ہمارا فرض اولین ہے، ان مشکل حالات میں حکومت نے مفت آٹا پیکج پر کام کیا، مفت آٹا پیکج سے متعلق پہلے میرے تحفظات تھے۔
وزیراعظم نے عوام کو ہدایت کی کہ صبر اور تحمل سے کام لیں، خواتین کو پہلے موقع دیں، ڈیرہ غازی خان کی خوشحالی ترجیحات میں شامل ہے، ملک میں چیلنجز ہیں مل کر ان سے نکلیں گے۔
Comments are closed on this story.