Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بجلی کی مد میں عوام پر ساڑھے 15 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا

نیپرا نے دوسری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی
شائع 12 اپريل 2023 02:00pm

نیپرا نے رواں مالی سال کی دوسری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی صارفین پر 15 ارب 45 کروڑ سے زائد بوجھ ڈالنے کی منظوری دے دی۔

بجلی صارفین کیلئے بری خبر ہے، کیوں کہ نیپرا نے رواں مالی سال کی دوسری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

نیپرا نے اکتوبر تا دسمبر2022 کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 46 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی ہے، اور یہ اضافی وصولیاں اپریل سے جون کے دوران کی جائیں گی۔

نیپرا نے فیصلہ نوٹیفکیشن کیلئے وفاقی حکومت کو بھجوادیا ہے، فیصلے سے صارفین پر 15 ارب 45 کروڑ 40 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، تاہم کراچی والوں کیلئے بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا۔

WAPDA

electrical bill