Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

مارکیٹس سے بلڈ پریشر، شوگر اور امراض قلب کی ادویات غائب

ادویہ ساز کمپنیز نے قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کردیا
شائع 12 اپريل 2023 01:04pm

مارکیٹ میں بلڈ پریشر، شوگر اور امراض قلب کی ادویات کی قلت ہوگئی اور ادویہ ساز کمپنیز نے قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کردیا ہے۔

پاکستان میں روپے کی بے قدری، بجلی، گیس، پیٹرول، اور خام تیل کی بڑھتی قیمتوں اور مہنگائی میں اضافے کے باعث ادویہ ساز کمپنیز نے قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کردیا ہے۔

ادویہ ساز کمپنیز نے مارکیٹس میں دواؤں کی فراہمی کم کردی ہے، جس کے باعث بازار میں ادویات کی قلت ہوگئی ہے، مریض ادویہ کے لئے مارے مارے پھر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: کمپنیوں کا نیا مطالبہ، ادویات کی قیمتوں میں 350 فیصد سے زائد اضافے کا خدشہ

میڈیکل اسٹورز مالکان کا کہنا ہے کہ ادویہ ساز کمپنیوں نے قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے مارکیٹ میں ادویہ کی سپلائی کم کردی ہے، جس کے باعث مارکیٹ میں بلڈ پریشر، شوگر اور امراض قلب کی ادویات کی قلت ہوگئی ہے۔

میڈیکل اسٹورز مالکان ادویات کی قلت سے پریشان ہیں اور کہتے ہیں کہ مریض آتے ہیں لیکن کمپنی سے ہی دوا نہیں آرہی ادویات کی قلت کے باعث پہلے سے موجود دواؤں کی قیمتیں بھی بڑھادی گئی ہیں۔

Pharmaceutical Manufacturing

Pharma Company

medical stores