گاڑیوں کی فروخت میں 47 فیصد کمی ہوگئی
رواں مالی سال 9 ماہ میں1لاکھ 9,466 یونٹس فروخت ہوئے
رواں مالی سال 9 ماہ کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں 47 فیصد کمی ہوئی ہے۔
پاکستان آٹوموٹیو مینوفیکچررز کے مطابق جولائی 2022 سے مارچ 2023 کے دوران ایک لاکھ 9 ہزار466 یونٹس فروخت ہوئے۔
مزید بتایا کہ گزشتہ برس اسی عرصے کے دوران مجموعی طور پر دو لاکھ پانچ ہزار 452 گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں۔
آٹو سیکٹڑ سے متعلق تجزیہ کاروں کے مطابق قیمتوں کا بڑھنا، فنانسنگ کا مہنگا ہونا اور پلانٹس کی بندش گاڑیوں کی فروخت میں کمی کی وجوہات ہیں۔
pakistan economy
Automotive Industry
Pakistan Automotive Manufacturers
مقبول ترین
Comments are closed on this story.